اونتی پورہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے ؛ماہ اپریل میںامرتسر میں گرفتار ٹرک ڈرائیور کے گھر کی تلاشی لی گئی

سرینگر/30جولائی: امسال یکم اپریل کو امرتسر پنجاپ میں پیسوں کے ساتھ گرفتار کئے گئے اونتی پورہ کے شہری کے گھر پر جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے چھاپہ مار کارورائیاں عمل میںلائی جس دوران انہوں نے گھر کی تلاشی لی ۔ سی این آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی (ایجنسی این آئی اے )نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ایک ایسے شخص کے گھر پر چھاپہ مارا جو اس سال یکم اپریل سے حراست میں ہے۔معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے نے ضلع پلوامہ کے کھانڈے پورہ علاقے میں چھاپہ مار کر ایک ٹرک ڈرائیور ،ہلال احمد وگے کے گھر کی تلاشی لی۔ہلال کو اس سال یکم اپریل کے روز امرتسر میں گرفتار کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کی تحویل سے29لاکھ روپے بر آمد گئے گئے۔اس کیس کی تحقیقات این آئی اے کررہی ہے۔ ادھر این اے آئی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منشیات کے ضبط ہونے کے کیس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان جمو ں کشمیر میں منشیات کے پھیلائو میںمصروف عمل ہے جس کے ذریعے وہ عسکری تنظیموں کیلئے فندس وصول کرتا ہے ۔ اور بعد میںاسی فنڈ کو جموںکشمیر میں تشدد پھیلانے اور عسکری سرگرمیاں انجام دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

Comments are closed.