دربگام پلوامہ میں فوجی گاڑی پر فائرنگ کے بعد جنگجو فرار؛کوئی جانی نقصان نہیں ؛ علاقے میں تلاشی آپریشن ، کوئی گرفتار نہیں

سرینگر/30جولائی: جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں جمعرات کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب جنگجوئوں نے فوجی گاری پر شدید فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان نہیںہوا ہے ۔ ادھر واقعہ کے بعد فوج و فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی جس دوران کسی کو گرفتارنہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے پلوامہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے جمعرات کو دربگام علاقے میں فوجی گاڑی(کیسپر) پر گولیاں چلائیں۔ نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے فوجی گاڑی پر ایک باغ سے گولیوں کے کئی رائونڈ چلائے۔جس کے ساتھ ہی گاڑی میں سوار فوجی اہلکاروں نے بھی ہوائی فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق گولیاں چلنے کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی گاڑی علاقے سے گزررہی تھی جس دوران وہاں باغات میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے گھات لگا کر فوجی گاڑیاں پر حملہ کیاتاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے میں تلاشی کاروائیاں عمل میںلائی گئی اور حملہ آور کو ڈھونڈ نکلنے کیلئے کارروئیاں جاری ہے ۔

Comments are closed.