قربانی کے جانوروں کیلئے سرکاری نرخنامے بالائے طاق؛وادی کے مختلف علاقوں میں تاجروں کی من مانیاں جاری
سرینگر/29جولائی: عید قربان کے موقعے پر بازاروں میں دستیاب جانوروں کی قیمتوں میں من مانی طریقے سے اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے مقررہ کردہ قیمتوں کو کسی بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا ہے جس پر مختلف سماجی شخصیات اور عوامی حلقوںنے سخت ناراضگی کااظہار کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عید الاضحی کے موقعے پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کو اگرچہ محکمہ خوراک کی جانب سے مقررکردیا گیا ہے تاہم جانوروں کا کاروبار کرنے والوں نے اپنی من مانیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اوراپنی من پسند قیمتوں پر جانوروں کو فروخت کیا جارہا ہے ۔ محکمہ خوراک کے ناظم بشیر احمد نے 20جولائی کو ایک سرکاری حکمنامہ میں دلی والا گوشت کی قیمت زندہ فی کلو 230مقرر کی جبکہ بکروال کشمیری زندہ گوشت کو 220روپے فروخت کرنے کا حکمنامہ تھا اس کے علاوہ بکرا کی قیمت فی کلو زندہ 210روپے مقرر کردیا گیا تھا تاہم لاک ڈاون اور وبائی بیماری کی آڑ میں قربانی کے جانوروں کا کاروبار کرنے والوں نے سرکاری حکمنامہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی من مانی قیمتیں رائج کی ہے ۔ سرینگر ، اننت ناگ، بارہمولہ اور دیگر اضلاع میں قربانی کے جانور زندہ فی کلو 300روپے سے 350روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کہیں کہیں پرزندہ جانوروں کو بغیر وزن کئے بغیر ہی اسی طرح بولی لگاکر فروخت کیا جارہا ہے جو وزت کے حساب سے سات آٹھ سو روپے فی کلو ہوتا ہے ۔ اس صورتحال پر مختلف سماجی کارکنوں اور اہم شخصیات نے سخت برہمی کااظہار کیا ہے ۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے اشتیاق بیگ نے اس صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سرکار اپنے طور پر بازاروں اور منڈیوں میں جانوروںکو سرکاری نرخ پر دستیاب رکھتی تو ناجائز منافع خوروں کو لوگوں کو لوٹنے کا موقع نہیں ملتا ۔ ادھر ایک اور سماجی کارکن ایڈوکیٹ عبدالرحمان تانترے اسلام آباد نے بھی اس سلسلے میں کہا کہ سرکاری نرخنامہ پر کہیں پر بھی عمل درآمد نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے لوگ قربانی کے جانوروں خرید نہیں سکتے ہیں کیوں کہ تاجروں کی جانب سے اپنی ریٹ لگانے سے جانوروں مہنگے ملتے ہیں جو عام انسان کی قوت خرید سے باہر ہے ۔ ادھر عوامی حلقوں نے بھی اس صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ دریں اثناء قصابو کی جانب سے بھی سرکرکاری نرخنامے پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہے ۔ سرکار کی جانب سے اگرچہ گوشت کی قیمت فی کلو 460روپے مقرر ہے تاہم قصاب اس وقت گوشت فی کلو 600روپے فروخت کررہے ہیں جبکہ کئی جگہوں پر قصاب 6سو کے حساب سے گوشت فروخت کرنے کے دوران اس میں اُجڑی بھی جوڑ دیتے ہیں اور اس طرح سے فی کلو سات سو روپے تک پہنچ جاتا ہے ۔
Comments are closed.