پولیس نے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد کی؛فوری طو ر پر شناخت نہ ہوسکی ، تحقیقا ت جاری

سرینگر/30جولائی: بانہا ل میں آج پولیس نے ایک خاتون کی نعش برآمد کی جس بوسیدہ ہوچکی ہے تاہم فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رام بن ضلع کے بانہال ڈولیگام میں لوگوں نے ایک خاتون کی نعش کو دیکھا جس کا جسم بوسیدہ ہوچکا تھا اس سلسلے میں لوگوںنے متعلقہ پولیس کو مطلع کیا جس دوران ایس ایچ او بانہال عابد بخاری کی قیادت میں ٹیم موقعے پر پہنچی جہاں انہوںنے نعش کو اپنے قبضے میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی شناخت فوری طورپر نہیں ہوسکی اور اسکے لئے تحقیقاتی عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

Comments are closed.