
شہر سرینگر میں طویل لاک ڈاون کے بعد مشروط کاروباری سرگرمیاں بحال
بازاروں میں رونق لوٹ آئی ، لالچوک میں کہیں دکانیں کھلی تو کہیں پر رہی بند
سرینگر/29جولائی: شہر سرینگر میں آج سے مشروط کاروباری سرگرمیاںبحال ہوگئی ہیں اور طویل ترین لاک ڈاون کے بعد شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں رونق لوٹ آئی اور لوگوں کی کثیر تعداد عید الاضحی کے پیش نظر اشیاء ضروریہ کی چیزیں خریدنے کیلئے گھروں سے نکلے تھے تاہم کچھ دکانیں بند تھیں اور کچھ دکانیں کھلی ۔ ادھر شہر سرینگر کے قلب لالچوک میں ریگل چوک میں دکانوں پر رونق تھی تاہم گھنٹہ گھر سے لیکر مہاراجہ بازار تک دکانیں مقفل تھیں تاہم بیچ بیچ میں کوئی کوئی دکان کھلی تھیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے مرتب شدہ شیڈول کے مطابق ہی دکانیں کھول دی گئی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میںکوروناوارئرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کے نتیجے میں وادی میں جب سے دوبارہ لاک ڈاون شروع کیا گیا تھا تب سے آج عید الاضحی کے پیش نظر شہر سرینگر میں کہیں کہیں پر دکانیں کھلی تھیں اور کہیں کھیں پر بند ۔شہر سرینگر میں بھی آج طویل مدت کے بعد دوبارہ دکانیں کھلی جن میں ہینڈی کرافٹس، ہینڈ لوم ، عمارتی میٹریل فروخت کرنے والی دکانیں ، فرنیچر کی دکانیں آٹو موبائل ، سروس سٹیشن اور ہیر ڈرسر، بیوٹی پارلر ، سیلون و دیگر اقسام کی دکانیں شامل ہیں زیادہ تر بند رہیںجبکہ بیکری ، ریڈی میڈ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں اور لوگ بڑی تعداد میں بازاروں میں خریداری کرنے نکلے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ایک بار پھر رونق لوٹ آئی ہے ۔یاد رہے کہ وادی میں کوروناوائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے وادی میں دوبارہ لاک ڈاون شروع کیا گیا تھا تاہم مختلف اضلاع میں متعلقہ ضلع افسران نے عید کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں بحال کردی تاہم شہر سرینگر میں مشروط دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ۔
Comments are closed.