عمر عبداللہ کی نئی دہلی میں وزیر اعظم ر مودی سے ملاقات :جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

سرینگر /03مئی /

پہلگام حملے کے بعد جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور گزشتہ ہفتے ہوئے دہشت گردانہ حملے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی جس دوران جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر غور و خوض کرنے کے علاوہ پہلگام حملہ کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں رہنماو¿ں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے جس میں 26 افراد، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، مارے گئے تھے۔

Comments are closed.