حج 2025:سرینگر سے 178 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ روانہ

سرینگر /04مئی /

سال رواں میں مقدس حج کا فریضہ انجام دینے کیلئے 178 عازمین حج کو لیکر پہلا قافلہ سرینگر سے روانہ ہوا

حکام کے مطابق تمام تر انتظامات اور سہولیات سے لیس عازمین کی پہلی پرواز سرینگر سے روانہ ہوئے اور سعودی عرب کے فجیرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوپہر 2بجکر 55منٹ پر پہنچنے کی توقع ہے
مختصر وقفے کے بعد، پرواز اپنا سفر جاری رکھے گی، فجیرہ سے 5بجے پر روانہ ہوگی اور اسی دن شام 7بجے کے قریب مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

پہلے قافلہ کو حج ہوس سے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر بلال محی الدین بٹ نے ایس ایس پی سرینگر کی طرح موجودگی میں روانہ کیا

Comments are closed.