جموں کشمیر میںمزید 540مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ، تعداد 19ہزار پار گئی، 437مریض صحتیاب بھی ہوئے
سرینگر/29جولائی: جموںکشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلے جاری ہے اور بدھ کو جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد348تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر جموںکشمیر میں بدھ کو مزید 540کیس مثبت آئے جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 19ہزر سے تجاویز کر گئی جبکہ سرینگر میں آج بھی مثبت معاملات 200سے اوپر ریکارڈ ہوئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور بدھ کو مزید چھ مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 348تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے بدھ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ رات کے دوران مزید6افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق کے مطابق دو افراد صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کرگئے جن میں بڈگام کی ایک52سالہ خاتون اور وزیر باغ سرینگر کا ایک75سالہ شہری شامل ہیں۔مٹن اننت ناگ کا ایک65سالہ شہری سکمز صورہ میں دم توڑ بیٹھا۔اسی طرح پہلگام علاقے کا ایک50سالہ شہری اورزینہ کدل سرینگر کا62سالہ شہری بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں تالاب تلو جموں کا ایک شہری بھی شامل ہے۔وادی میں ابھی تک سب سے زیادہ103افرادسرینگر میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ادھر جموں کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید چھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد348تک پہنچ گئیں ہے ۔و ادی کشمیر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر سرینگر میں103 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ادھر بدھ کو بھی ایک مرتبہ پھر جموںکشمیر میں 540مثبت معاملات در ج ہوئے جس کے ساتھ ہی مثبت کیسوں کی تعداد19ہزار سے تجاویز کر گئی ۔ آج ایک بار پھر سرینگر میں 203کیس ریکارڈ کئے گئے جبکہ 437مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
Comments are closed.