سرینگر/27جنوری: سرینگر کے رام باغ علاقے میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے زندگی سے تنگ آکر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں فورسز اہلکار خون میں لت پت زمین پر گرپڑا جس کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قراردیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی فورسز اہلکاروں ، فوجی اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کے رجحان میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ وزارت دفاع کی جانب سے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے جانے کے باوجود بھی کشمیر میں تعینا ت فوج زہنی دبائو کی شکار ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں اور فوجی اہلکاروں کی جانب سے آئے روز خود کشی یا برادر کشی کے واقعات پیش آتے ہیں ۔ تازہ واقعہ میں سری نگر میں تعینات سی آر پی ایف حوالدار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سری نگر کے رام باغ علاقے میں واقع سی آر پی ایف گروپ سینٹر میں تعینات مغربی بنگال کے رہنے والے پنٹو مونڈل نامی حوالدار نے پیر کی صبح اپنی ہی بندوق سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کر لی۔حوالدار نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرکے خود پر گولہ چلائی جس کی وجہ سے وہ خون میں لت پت زمین پر گرپڑا تاہم وہاں موجود دیگر اہلکاروں نے اس کو نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ہے ۔ اس حوالے سے سری نگر میں تعینات سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے بتایا کہ سی آر پی ایف گروپ سینٹر رام باغ میں تعینات حوالدار پنٹو مونڈل نے بظاہر خودکشی کی ہے تاہم اس معاملے کی تہہ تک جانے کیلئے تحقیقاتی عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس بات کا پتہ لگانے کی کشش کی جارہی ہے کہ حولدار نے خود کشی کا راستہ کیوں کر اپنایا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.