سرینگر/27جنوری/سی این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں سوموار کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے ایک نوجوان پر حملہ کرکے اسکو شدید زخمی کر دیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے پلوامہ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کریم آباد علاقے میں اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب نا معلوم افراد نے ساحل احمد ترمبو ولد محمد احسن ترمبو ساکنہ مورن پلوامہ کی شدید مارپیٹ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہئے کہ مذکورہ نوجوان کی کریم آباد کے باغات میں شدید مارپیٹ کی گئی جس کے بعد زخمی حالات میں نوجوان کو ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.