میڈیکل بلاک پانپور میں کورنا کیسوں میں اضافہ ، ابھی تک تین مریضوں کی موت

200 کے قریب مثبت کیس ،119 مریض صحت یاب ۔ لاک ڈائون بھی سختی سے نافذ

سرینگر/27جنوری: وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں روز بروز اضافہ کے بیچ زعفرانی قصبہ پانپور میں بھی پچھلے مہینوں کے مقابلے میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ قصبہ میں ابھی تک اس بیماری سے تین مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔جبکہ 200 کے قریب مثبت کیس سامنے آنے کے بعد 119 مریض صحت یاب ہوئے ۔ سی این آئی کے مطابق کورنا وائرس سے جہاں وادی کا ہر ضلع و قصبہ متاثر ہو گیا ہے وہیں زعفرانی قصبہ پانپور بھی کچھ ماہ سے اس بیماری کی لپیٹ میں آچکا ہے اور ابھی تک قصبہ سے منسلک علاقوں میں 200 کے قریب مثبت کیس سامنے آئیں ہے ۔ جبکہ تین مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔ گزشتہ شام سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں درنگ بل پانپور کے رہنے والے 55 سالہ مریض کی موت ہو گئی جس کو بعد میں اسے ایس او پی کے تحت تحصیلدار کی نگرانی میں سپرد خاک کیا گیا۔وہیں، ماہ جون میں 50 سالہ شخص کی بھی کورونا سے موت ہوئی تھی۔ ادھر 20 روز قبل بٹھین کھریو پانپور میں ایک بزرگ خاتون کی بھی اسی بیماری سے موت ہوئی تھی۔ میڈیکل بلاک پانپور میں ابھی 200 کے قریب مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ وہیں، 119 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ قصبہ میں ایک کووڈ اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے اور تین قرنطینہ سینٹر بھی موجود ہیں۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ قصبے اور مضافاتی علاقوں میں لاک ڈاون کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون والے علاقوں میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ باقی محکمہ بھی اپنا کام انجام دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو کوئی بھی مشکلات درپیش نہ آئے۔ (سی این آئی )

Comments are closed.