کارپورہ رعناواری میں LKGکلاس کا بچہ غرقآب؛علاقے میں کہرام ، سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں کی شرکت

سرینگر/27جنوری: رعناواری آبی کارپورہ میں ایک 5برس کا بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کاپیر پھسل گیا اور وہ دریاء میں گر کر ڈوب گیا ۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے اس کو پانی سے باہر نکال کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں غرقآبی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور آئے رو زکہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی علاقے سے بچوں کے غرق آب ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے ۔ تازہ واقعے میں سرینگر کے رعناواری آبی کار پورہ میں ایک 5برس کا بچہ جو کہ وشوا بھارتی سکول میں LKGکلاس میں زیر تعلیم تھا غرق آب ہوگیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پانچ برس کا بچہ۔۔۔۔۔اپنے گھرکے باہر کھیل میں مصروف تھا اور اپنے گھروں والوں کو نانیہال لے جانے کی زد کررہا تھا کھیل کے دوران پیر پھسل کر دریاء میں جاگرکر لقمہ اجل بن گیا ۔ اس موقعے پر اگرچہ مقامی لوگوںنے بچے کو فوری طور پر پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ بچے کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا اور خواتین ماتم کرتی ہوئی اس کے گھر پہنچ گئی جبکہ لوگ جوق در جوق مہلوک بچے کے گھر پہنچے ۔ جہاں بچے کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کااظہار کیا گیا ۔ بچے کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کو پُرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.