سرینگر/27جنوری: سرینگر جموں شاہراہ پر واقع چرسو اونتی پورہ میں پیر کی صبح ایک حادثے کے دوران ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ادھر لولاب میں تیز رفتار کار نے 45سالہ شہری کو زور دار ٹکر مار کر زخمی کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق چرسو اونتی پورہ کے مقام پر ایک سکوٹر کی ٹاٹا موبائل کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سکوٹر پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کر دیا گیا جہاں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ دوسرے شخص کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے ۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مختار احمد حجام ولد عبدالخالق ساکن گوری پور کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت محمد جمال ساکن رازواس پامپور کے بطور ہوئی ہے۔اونتی پورہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر لولاب کے قلی گام علاقے میں 45سالہ شہری اس وقت زخمی ہو گیا جب تیر رفتار ماروتی کار نے اس کو ٹکر مار دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹنکی پورہ کھرہامہ علاقے کا رہائشی عبد العزیز بٹ کو ماروتی کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کے بعد زخمی شہری کو سب ضلع اسپتال سوگام علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.