پرائمری ہلیتھ سنیٹر آری پتھ بڈگام میں ملازم پازٹئیو؛تمام ملازمین کو کورنٹائن کیا گیا ، طبی سنیٹر عارضی طور پر بند

سرینگر/27جنوری: وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں اس وقت پرائمری ہیلتھ سنیٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جب وہاں ایک ملازم کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ سی این آئی کے مطابق بیروہ بڈگام کے آری پتھن علاقے میں قائم پرائمری ہیلتھ سنیٹر میں تعینات ایک ملازم کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد طبی سنیٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ بلاک میڈیکل آفیسر بیروہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طبی سنیٹر میں تعینات دیگر ملازمین کو گھروں میں کورنٹائن کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ان کے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ طبی سنیٹر میں سنٹائزیشن کے بعد اس کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.