سرینگر/27جنوری: شمالی و جنوبی کشمیر کے متعدد دیہاتوں سے خبریں موصول ہو رہی ہے کہ سخت گرمی اور بارش نہ برسنے کی وجہ مکائی کی فصل سو فیصد اور باقی فصلیں بھی آخری سانسیں گن رہی ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے پہاڑی دیہاتوں کے زراعت کا دارو مدار بارشو ں پر منحصر ہوتا ہے تاہم گزشتہ تین مہینوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرح کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہوگیے ہیں اور پانی کے دیگر وسائل میں بھی پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ شمالی و جنوبی کشمیر کے مختلف دیہات کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ یہا ں کے کھیت سوکھ کر بنجر بن گئے ہیں۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ تین مہینو ں سے ان علاقوں میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ دھان کی پنیری کو شدید نقصان ہونے کا قوی امکان ہے۔کاشتکاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دیہاتوں میں اگر بارش نہ ہوئی تو غریب عوام کو خون کے ناخن چھبانے ہونگے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.