سرحدوں پر تنائو سے جنگ جیسی صورتحال برقرار ، مسلسل چھٹے روز بھی آر پار گولہ باری

ہند پاک افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوںکو نشانہ بنا یا ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر/27جنوری: ہند پاک کشیدگی کے بیچ سوموار کو مسلسل چھٹے روز بھی سرحدوں پر تنائو کا ماحول دیکھنے کو ملا اور پونچھ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک کے افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شلنگ اور گولی باری کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سرحد کے قریب کئی دھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ ادھر سرحدوں پر آر پار جاری گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہے جبکہ دونوں اطراف سے الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین سرحدوں پرکشیدگی برقرار ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے سوموار کو ایک مرتبہ پھر پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح ہندوستان ور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح قریب ساڑھے دس بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور اور موثر جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کئی ڈھانچوں کو نقصان ہو گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایاجب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

Comments are closed.