سرینگر/ 25جولائی: بارہمولہ کے کریری علاقے میں آج پولیس نے ایک نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے حوالات پہنچایا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نیم حکیم خطرہ جان کے مصداق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کریری علاقے میں آج پولیس نے اُس شخص کو گرفتارکرلیا جو اپنے آپ کو ڈاکٹر بتاتا تھا اور بطور ڈاکٹر لوگوں کا علاج و معالجہ کررہا تھا ۔ معلوم ہواہے کہ منگام کریری میں ہلال احمد حجام ساکن کریری ایک میڈیکل کلینک پر بطور ڈاکٹر لوگوںکا علاج کررہا تھا جبکہ مذکورہ شخص صرف میٹرک پاس ہے ۔مذکورہ شخص لوگوں کو کئی برسوں سے اسی طرح لوٹ رہا تھا اور غریب اور سادہ لوح مریض ہلال ڈاکٹر کے پاس جاکر علاج کراتے تھے ۔ پولیس ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ مذکورہ میٹرک پاس ڈاکٹر کو منگام علاقے میں میڈیکل کلینک سے گرفتار کرکے حوالات پہنچایاہے مذکورہ شخص کیخلاف متعلقہ دفعات 77/2020 420 under section 419 (cheating), 468 (forgery of document)کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ ادھر مقامی لوگوںنے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف کووڈ مرض کی وجہ سے ہسپتال بند پڑے ہیں اور پرائیویٹ کلینک بھی بند ہیں دوسری طرف اس کا فائدہ اُٹھاکر اس طرح کے نیم حکیم سادہ لوح افراد کولوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.