غیر قانونی سرگرمیا ں انجام دینے کا الزام؛پولیس نے کشمیریونورسٹی کے طالب علم کو تین سال پہلے کیس میں گرفتار کیا

سرینگر/ 25جولائیُ: جموںکشمیر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی پاداش میںتین سال قبل کیس کے سلسلے میں کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم جنوبی ضلع شوپیان کے ایک طالب علم کی گرفتاری عمل میںلائی ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کشمیریونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علم کو ان کے خلاف سال 2018میں درج کئے گئے کیس کے سلسلے میںپوچھ تاچھ کیلئے طلب کر لیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ عاقب احمد ملک ولد مشتاق احمدملک ساکنہ اگلر پنجورہ کے خلاف سال 2018میںپولیس اسٹیشن نگین سرینگر میں ایک کیس درج کر لیا گیا تھا جس کے سلسلے میں انہیں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اسٹیشن پوچھ تاچھ کیلئے پہنچنے پر طالب علم کو گرفتار کیا گیا۔ادھر طالب علم کی گرفتاری کے خلاف ان کے والدین میںکافی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔

Comments are closed.