سرینگر/ 25جولائی: جموںکشمیر میں کورنا وائر س کی قہر سامانیوں کے بیچ 10دنوں میں ایک سو اموات سے ہلاکتوں کا ہند سہ تین سو عبور کر گیا ۔ ادھر جموں کشمیر میں بڑھتے اموات کے باعث لوگوں میں کافی تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد تین سو عبور کر گئی ۔ ان اموات میں 93اموات کشمیر جبکہ مزید سات جموں میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جموں کشمیر میں پہلے کورنا مریض کی موت 26مارچ کو ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے بعد 97دنوں میں سو اموات کا ہند سہ پار ہو گیا اور جموں کشمیر میں 30جون کو کورنا وائرس سے ایک سو اموات ریکارڈ ہوئے تاہم اس کے بعد اموات میں کافی تیزی ریکارڈ کی گئی اور محض 15دنوں میں یعنی 15جولائی میں اموات کی تعداد دوگنی ہوئی ۔ اور 15جولائی کو جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 206تک پہنچ گئی ۔ جبکہ گزشتہ دس روز میںکورنا وائرس سے اموات کی تعداد میں اس قدر اضافہ ہو گیا اور جموں کشمیرمیںکورنا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو کا ہندسہ پار ہوا ۔ جموںکشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 3سو عبور کر گئی ان میں سے 93فیصد اموات کشمیر میں ریکارڈ کی گئی جبکہ جموں میںمحض 21ہلاکتیںہوئی ۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد میں بھی کافی بہتری آئی ہے اور ابھی تک پانچ ہزار کے قریب مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جن کو گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ قابل ذکر ہے کہ جموںکشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے انتظامیہ نے ایک بار پھر لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا ہے اور 27جولائی تک لاک ڈائون دوبارہ نافذ کیا گیا ۔ ادھر وادی کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ کے باعث لوگوں میںکافی تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور لوگ کافی خوفزدہ ہو گئے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.