سرینگر/ 25جولائی: اونتی پورہ میں فوج، پولیس اور فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاکر اس کو تباہ کردیا ہے جہاں سے کچھ قابل اعتراض اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چند پتھی مچہامہ ترال اونتی پورہ میں آج پولیس ،فوج 42آر آر ، سی آر پی ایف 130بٹالین اور ترال پولیس نے ایک شمترکہ کارروائی کے دوران ممنویہ عسکری جماعت لشکر طیبہ کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دویٰ کیا گیا ہے ۔ ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر آج علیٰ الصبح علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہم شرو ی کئی گئی جس دوران 8فٹ لمبا اور قریب 5فٹ چوڑا زیر زمین ہائڈ آوٹ تباہ کیا گیا ۔ہائڈ آوٹ سے کچھ قابل ادعتراض اشیاء بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس 64 /2020 ایف آر نمبر کے تحت درج کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس کارروائی میں کسی بھی جنگجو کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.