کورنا وائرس کے روکتھام کیلئے عوامی بیداری کی انوکھی کارورائی

کپواڑہ میںپولیس اہلکاروں نے ریلی نکالی ، عوام کو لاک ڈائون پر عمل کرنے کی تاکید

سرینگر/23جولائی: کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ شمالی ضلع کپواڑہ میں ایک انوکھی جانکاری مہم کے تحت پولیس اہلکاروں وائرس سے بچنے کے لیے ایک جانکاری ریلی نکالی گی جس دوران لوگوں سے تاکید کی گئی کہ وہ بیماری سے بچنے کیلئے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور لاک ڈائون پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں کپواڑہ سے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں جمعرات کو پولیس کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی صدارت ایس ایس پی کپواڑہ کر رہے تھے ۔ اس ریلی میں ایس ایس پی کے علاوہ دیگر کئی پولیس افسران و پولیس اہلکاروںکی خاصی تعداد موجود تھی ۔ پولیس اہلکاروں کی یہ ریلی کپواڑ ہ بازار سے ہوکر مختلف علاقوں سے گزر گئی جس دوران پولیس اہلکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر کورنا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر درج تھی ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبار نے بتایا کہ اس ریلی کا مقصد ہمیں اپنے سماج کو بچانا ہے ۔ انہوں نے کہا ہمیں اس لڑائی کو مل جل کر لڑنا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے اقدامات پر من و عن عمل کریں اور سماجی دوری کو بنایئے رکھیں ۔ تاکہ اس بیماری پر روک لگائی جا سکے ۔انہوں نے کہا جو بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرے اور اس پر عملدرآمد نہ کرے اس کے ساتھ سختی سے نپٹا جائیگا ۔ لوگ ماسک کے بغیر گھر سے نانکلے سماجی دوریاں بنائے رکھے اور لاک ڈائون پر من و عن عمل کرے اور جو کوئی بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارورائی عمل میںلائی جائے جبکہ جرمانہ بھی عائد ہوگا ۔ انہوں اپیل کی گھروں میں رہے حفاظت سے رہے ۔انہوں نے ان ملازمین ان پولیس اہلکاروںکو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی پرواہ کئے بغیر اس کورنا وبا میں اپنی ڈیوٹیاں بخوبی انجام دی ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.