وادی میں ہند مسلم روایتی بھائی جاری کی مثال برقرار؛زینہ پورہ شوپیان میں معروف پنڈت کا انتقال ، آخری رسومات میں مسلم برداری کی شرکت
سرینگر/23جولائی: کورنا وائرس کے چلتے جنوبی ضلع شوپیان کے زینہ پورہ علاقے میں میں ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال اس وقت پھر دیکھنے کو ملی جب 110سال کی عمر میں معروف پنڈت کے انتقال کے بعد مقامی مسلم برادری نے آخر ی رسوما ت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ لواحقین کی ڈھارس بھی بندھائی ۔ شوپیان سے اس ضمن میں سی این آئی نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زینہ پورہ علاقے میں رہائش پذیر رام ناتھ ٹکو نامی 110کشمیری پنڈت انتقال کر گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ 1990میں جب تمام کشمیری پنڈت وادی چھوڑ کر گئے تو زینہ پورہ شوپیان میں رام ناتھ ٹکو کچھ چند گھرانوں سے رہ گیا اور انہوں نے کشمیر چھوڑنے کو ترجیح نہیںد ی ۔ رام ناتھ ٹیکو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ علاقے میں ایک معروف استاد تھے اور بدھ کی رات دیر گئے اس نے زندگی کی آخری سانس لی ۔ رام ناتھ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی علاقے میںمسلم برادری سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد ان کے آبائی گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لواحقین کی ڈھارس بندھائی اور ان سے تعزیت پرسی کی جبکہ آخری رسومات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ نمائندے نے بتایا کہ جو ہی مذکورہ پنڈت کے انتقال کی خبر پھیل گئی تو مقامی مسلم برادری سے وابستہ لوگوںکی بڑی تعداد مہلوک پنڈت کے گھر پہنچ گئے جنہوں نے غم زدہ کنبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جبکہ بعد میں پنڈت کی آخری رسومات بھی ادا کی ۔ قابل ذکر بات ہے کہ وادی کشمیر میں ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال صدیوں سے دیکھنے کو ملتی ہے اور کشمیر پنڈتوں کی مدد میں مسلم برداری نے ہمیشہ خود کو پیش پیش رکھا ہے ۔
Comments are closed.