بی جے پی رکن اسمبلی دیبندرا ناتھ رائے کی لاش لٹکی ہوئی برآمد؛بی جے پی چراغ پا، معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا کیا مطالبہ
سرینگر/13جولائی: مغربی بنگال میں بی جے پی ممبر اسمبلی دیبندرا ناتھ رائے کی لاش شمالی دیناج پورکے ہیمت آباد میں ایک دوکان کے باہر آج صبح لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔ دیبندرا ناتھ رائے ہیمت آباد اسمبلی حلقہ (ریزرو) سیٹ سے 2016 میں سی پی ایم کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مگر گزشتہ سال لوک سبھا کے انتخاب کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مغربی بنگال بی جے پی کے سینئر لیڈرو ممبر اسمبلی دیبندرا ناتھ رائے کی لاش شمالی دیناج پورکے ہیمت آباد میں ایک دوکان کے باہر آج صبح لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔ دیبندرا ناتھ رائے ہیمت آباد اسمبلی حلقہ (ریزرو) سیٹ سے 2016 میں سی پی ایم کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مگر گزشتہ سال لوک سبھا کے انتخاب کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے، مگر اب تک سی پی ایم کے رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ دوسری جانب بی جے پی رکن اسمبلی دیبندرا ناتھ رائے کی اہلیہ نے یہ بھی سوال اٹھائے کہ کیا کوئی ہاتھ بندھا ہوکر پھانسی لگا سکتا ہے، میں نے تو ایسا زندگی میں نہ دیکھا ہے اور سنا بھی نہیں ہے۔سینئر پولس آفیسر نے کہا کہ ہیمت آباد علاقے میں ایک دوکان کے باہر دیبندرا ناتھ رائے کی لاش لٹکی ہوئی آج صبح برآمد ہوئی ہے۔ فورنسک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ بی جے پی لیڈر کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے اور ممکن ہے کہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔ ممبراسمبلی کے اہل خانہ نے کہا کہ ’’ہمارے خیال سے ان کا قتل کیا گیا ہے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہئے۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی دیبندر ناتھ رائے کا قتل کیا گیا ہے اور یہ بہت ہی حیرت انگیز اور افسوسنا ک ہے۔ یہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔ بنگال بی جے پی نے کہا ہے کہ ممبراسمبلی کو حکمراں جماعت کے ذریعہ بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمو ل کانگریس دیبندرا ناتھ رائے کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوگئی تھی۔ اس معاملے کی آزادانہ جانچ کی جانچ چاہیے۔ بنگال میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب ہے۔ یہاں ایک ممبر اسمبلی کی جان محفوظ نہیں ہے۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں کے ذریعہ بی جے پی لیڈرکا قتل کیا گیا ہے اور بزدلانہ حرکت ہے۔ ممتا بنرجی کی قیادت میں بنگال میں غنڈہ گردی کی جارہی ہے۔ ممبر اسمبلی کا صرف یہ قصور تھا کہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شمالی دیناج پورضلع ترنمول کانگریس کے صدر کنہیا لال اگروال نے کہا کہ پولس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ پولس فیصلہ کرے گی یہ قتل ہے یا پھر خودکشی اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ابھی میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔
Comments are closed.