سرینگر/13جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص بڑی طرح زخمی ہوا ہے جسکو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تھون کنگن نامی گائوں میں ایک شخص عبدالرشید ولدشمس الدین اپنی زمین پر کام میں مصروف تھا جس دوران ایک ریچھ اچانک نمودار ہوا جس نے مذکورہ شخص پر حملہ کردیا ۔ ریچھ نے اس شخص کے چہرے کو بُری طرح سے نوچ لیا اس دوران مقامی لوگوں نے چیخ و پُکار سن لی اور وہ فوری طور پرسب ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک قراردیتے ہوئے سرینگر صورہ منتقل کیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس واقعے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے اور لوگوںنے کہا کہ علاقہ میں جنگلی جانوروں کی موجود گی سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر و خوف محسوس کررہے ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی جانوروں کو بستی سے دور رکھنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.