چیف میڈیکل آفس بارہمولہ میں دھاندلیوںکا مزید خلاصہ

SDRFکے مخصوص فنڈس 60لاکھ روپے میں 35لاکھ مختلف بلاک میڈیکل آفیسروں میںتقسیم کرنے کا دعویٰ ، باقی ماندہ رقم کہاں ؟

بارہمولہ // کے پی ایس // چیف میڈیکل آفس بارہمولہ میںہوئی مبینہ دھاندلیوں کے بارے میںکشمیر پریس سروس کی طرف سے مسلسل خبریں شائع ہونے کے نتیجے میں اگرچہ گزشتہ روز نامہ نگار مجید شیری کو نا معلوم افراد نے اس کے ڈرائیور و رشتہ دار شاہد احمد کے ذریعے پستول دکھا کر دھمکی دینے کی مزموم حرکت کی گئی وہی اس معاملے میں پولیس اسٹیشن شیری بارہمولہ نے ایف آئی آر زیر نمبر 34/2020دفعہ 341,506آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شرو ع کر دی ہے اورپولیس نے یقین دلایا ہے کہ نامہ نگار مجیدشیری کو دھمکی دینے والوں کا سراغ جلد لگایا جائے گا ۔ ادھر سی ایم او آفس میں فنڈس کی مبینہ دھاندلیوں سے متعلق حق اطلاعات کے دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ ڈپیٹی کمشنر بارہمولہ نے ایک حکمنامہ زیر نمبر 10/DCB/SDRF-2020بتاریخ 9مئی 2020کو سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس یعنی ایس ڈی آر ایف کے تحت مبلغ 60لاکھ روپے خصوصی فنڈس واگزار کئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے میجر ہیڈ 2245کے تحت انہیں فنڈس خرچ کرنے کے شرائط کی گائیڈ لائیزبھی حکمنامہ کے تحت تحریر کی ہے لیکن چیف میڈیکل آفس ریکارڈ کے مطابق ان فنڈس میں سے بلاک میڈیکل آفس اوڑی کو ایک لاکھ ، بلک میڈیکل آفس بونیار کو ایک لاکھ ، میڈیکل آفس شیری کو دو لاکھ ، بلاک میڈیکل آفس ڈنگی وچھ کو ڈیڑھ لاکھ ، بلاک میڈکل آفس روہامہ کو ایک لاکھ ، بلاک میڈیکل آفس سوپور کو دو لاکھ ، بلاک میڈیکل آفس کریری کو ایک لاکھ ، بلاک میڈیکل آفس پٹن کو 2لاکھ ، بلاک میڈیک آفس کنزر کو ڈیڑھ لاکھ اور بلاک میڈیکل ٓفس ٹنگمرگ کو دو لاکھ زیر آرڈر نمبر 03/CMOBAl/2020بتاریخ 15مئی 2020کو واگزار کئے گئے ہیں جبکہ اسی آرڈر میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ بلاک میڈیکل آفس بونیار کو ایک لاکھ روپے ، بلاک میڈیکل آفس شیری کو مبلغ 2لاکھ روپے ، بلاک میڈیکل آفس ڈنگی وچھ کو ایک لاکھ روپے ، بلاک میڈیکل روہامہ کو مبلغ ایک لاکھ روپے ،بلاک میڈکل آفس سوپور کو 10لاکھ50ہزار بلاک میڈیکل آفس پٹن کو مبلغ 2لاکھ روپے ، بلاک میڈیکل آفس کنزر کو ڈیڑھ لاکھ اور بلاک میڈیکل آفس ٹنگمرگ کو ڈیڑھ لاکھ روپے اضافی رقم واگزار کی جائے گی ۔ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک ہی آرڈر میں دو دو بار رقم واگزار کیوں کی جا رہی ہے اور سوپور بلاک میڈکل آفیسر کو ان تمام بلاکوں میں سے سب سے زبادہ یعنی ساڑے بارہ لاکھ روپے کیوں واگزار کی گئی ۔ اس طرح سے ان کے حساب کے مطابق 35لاکھ روپے خصوصی فنڈس ایس ڈی آر ایف میں سے 10بلاک میڈکل آفیسروں میں تقسیم کی گئی ہیں اور ان آفیسروں نے فنڈس کا کیا کیاہے ؟اس کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے کیونکہ ادویات او ر دوسر ے ضروری سامان کو میڈیکل سیلز کارپوریشن سے مفت حاصل کیا جاتا ہے ۔ 35لاکھ کے اس حساب کے بعد ایس ڈی آر ایف کے خصوصی فنڈس میں سے مزید 25لاکھ روپے سی ایم او آفس کو بچ جاتے ہیں ۔ اس رقم کا کیا ہوا ہے موجود ہے یا خرچہ ہوا ہے ، اس کا حق اطلاعات قانون سے طلب کی گئی دستاویزات کا کہیںنام نہیں ہے ۔ جبکہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے کتنے فنڈس موصول ہوئے ہیں اور میڈیکل سیلز کارپوریشن سے کتنا سامان مفت حاصل ہوا ہے اس کا بھی کوئی جواب نہیں ہے ۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق میڈیکل سیلز کارپوریشن سے جو پی پی کٹس حاصل کئے گئے ان کی بھی بلیں نکالی گئیں ہے ۔

Comments are closed.