ویڈیو:جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد پاکستان مقامی نوجوانوں کو اکسانے میں ناکام ہوا /میجر جنرل وریندر واٹس
سرحدوں پر 300جنگجو لانچنگ پیڈوں پر دراندازی کی تاک میں ، سرحدو ں پر فوج چوکس
فدائین حملے ہونے کے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد فوج و فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
سرینگر/11جولائی: سرحدوں پر 300جنگجو لانچنگ پیڈوں پر دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کی تاک میںہے کی بات کرتے ہوئے بارہمولہ میں قائم فوج کے 19 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل وریندر واٹس نے بتایا کہ آنے والے تین سے چار ماہ میں درندازی کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم انہوںنے واضح کر دیا کہ فوج متحرک ہے اور کسی بھی کارورائی کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کو ممکنہ فدائین حملے ہونے کی خفیہ اطلاعات ملی ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی گئی جس میں دو جنگجو مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ ہندوستانی اور پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔سی این آئی کے مطابق بارہمولہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 19 انفنٹری ڈویڑن کے جی او سی ، میجر جنرل وریندر واٹس نے کہا کہ پانچ اگست 2019کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد پاکستان کشمیر کے نوجوانوں کو اکسانے اور بھڑ کانے میں ناکام رہا ہے جبکہ پاکستان کی یہی کوشش ہے کہ جنگجوئوں کو کشمیر میں دھکیل کر یہاں کے نوجوانوں کو اکسا یا جائے۔ انہوںنے کہا کہ سرحدوں پر لانچنگ پیڈوں پر عسکریت پسندوں کا مکمل قبضہ ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق تین سو کے قریب جنگجو کشمیر میں داخل ہونے کی تاک میں ہے ۔ نوگام سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ سنیچروار کی اعلیٰ صبح دراندازی کی کوشش ناکام بنا کر بھاری اسلحہ سے لیس دو جنگجو ئوںکو ہلاک کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی بر وقت کارورائی سے دونوں جنگجوئوںکو مار ا گیا جبکہ ان کے قبضے سے ادویات کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ ہندوستانی اور پاکستانی کرنسی بھی برآمد کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج لائن آف کنٹرول کے حفاظت کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی بھی دراندازی کی کوشش کو مناسب جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے تین سے چار مہینوں میں دراندازی بڑھ سکتی ہے اور فوج ایسی تمام کارورائیوں کو ناکام بنانے کے لئے چوکس ہے۔( سی این آئی )
Comments are closed.