سرینگر/11جولائی: بانڈی پورہ میں گزشتہ رات جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون نے آج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ۔ خاتون کے رشتہ داروں نے سسرال والوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور کیا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی 30سالہ خاتون نے گزشتہ شب آرہ گام بانڈی پورہ میں اپنے آپ کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں خاتون کا سارا جسم جھسل گیا اور اس کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں سے اس کو نازک حالت میں ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیا گیا ۔ زرائع کے مطابق خاتون کا 90فیصدی جسم جھلس گیا تھا جس کے نتیجے میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر خاتون آج صبح دم توڑ بیٹھی ۔ ادھر خاتون کے رشتہ داروں نے اسکے سسرال والوں پر الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے خاتون کو شدید تنگ کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ راست اقدام اُٹھایا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں 25/2020زیر دفعہ 309آئی پی سی درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ قانونی لوازمات کے بعد نعش کو اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.