کورنا وائرس کی قہر سامانیاں ، مزید پانچ افراد جاں بحق
جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 168تک پہنچ گئی ، مثبت معاملات بھی دس ہزار کے قریب
لل دید اسپتال میں چار روز قبل بچے کو جنم دینے کے بعد اننت ناگ کی جواں سالہ خاتون بھی مہلوکین میں شامل
سرینگر/11جولائی: کورنا وائر س کی قہر سامانیوں کے بیچ جواں سالہ خاتون سمیت جمو ں کشمیر میںمزید پانچ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 168تک پہنچ گئی ہے ۔ مہلوکین میں لل دید اسپتال سرینگر میں چار روز قبل بچے کو جنم دینے والی اننت ناگ کی جواں سالہ خاتون بھی ہے ۔ ادھر جموںکشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات میں اضافہ اور کیسوں کی بڑھتی تعداد کے باعث لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔سنیچروار کو مہلک وبائی بیماری میں مبتلا ہونے والے مزید پانچ مریضوں کی موت ہوئی ۔ سنیچروار کے صبح ایک جوان سال خاتون سمیت مزید دو کورونا مریض چل بسے۔ حکام کے مطابق ضلع اننت ناگ کی ایک جواں سال خاتون اور حیدر پورہ سرینگر کا ایک77سالہ شہری شامل ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اننت ناگ ہاکورہ کی ایک24سالہ خاتون صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کرگئی جبکہ حیدر پورہ کا شہری سکمز صورہ میں چل بسا۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق اننت ناگ کی خاتون کو لل دید اسپتال سے منتقل کیا گیا گیا تھا جہاں آپریشن کے بعد اْس نے ایک بچے کو جنم دیا تھا۔وہ ہائی بلڈ پریشر اور دوسرے امراض میں بھی مبتلائ تھی اور وہ گذشتہ شب کے دوران انتقال کرگئی۔تاہم اْس کا بچہ سلامت ہے۔ اس کے بعد شمالی ضلع کپوارہ کا ایک45سالہ شہری بھی جاں بحق ہوگیا۔یہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی تیسری موت ہے۔ترہگام کا رہنے والا مذکورہ مریض سی ڈی اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق مذکورہ مریض کو 4جون کے روز صدر اسپتال سے منتقل کیا گیا تھا۔ اْس کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیاتھا اور وہ آج انتقال کرگیا۔ اس کے بعد بری برہمنا جموں کا ایک55سالہ شہری ہفتے کو جی ایم سی جموں میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ شہری ذیابطیس سمیت کئی بیماریوں میں مبتلاء تھا۔اْسے29جون کو داخل کرایا گیا تھا اور وہ آج انتقال کرگیا۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پٹن کا ایک73سالہ شہری ہفتے کو کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔یہ آج دن کے دوران ہونے والی چوتھی کورونا ہلاکت ہے۔مذکورہ شہری کو دو روز قبل سکمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔دن میںپانچویں ہلاکت سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں ریکارڈ کی گئی ۔ بتا یاجاتا ہے کہ 65سالہ حبہ کدل سرینگر کی خاتون اسپتال میں کورنا وائرس میںمبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئی ۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔
Comments are closed.