سب جیل اننت ناگ میں قیدی کا کورنا ٹیسٹ مثبت ، قیدیوں کے افراد خانہ میں فکر و تشویش
جیل میں نظر بند تمام قیدیوں اور اسٹاف ممبران کا ٹیسٹ کرایا جائے گا / جیل حکام
سرینگر/11جولائی: سب جیل اننت ناگ میں قیدی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے تمام قیدیوں اور سٹاف ممبران کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ ادھر قیدی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جیل میں نظر بند قیدیوں کے افراد خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق سب جیل اننت ناگ میں جمعہ کواس وقت افر اتفری پھیل گئی جب ایک قیدی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ایس اے کے تحت جیل میں نظر بند قیدی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں علاج معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا جہاں اسکو آیسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ گورئمنٹ میڈیکل کالج انت ناگ کے ایک سنیئر ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک قیدی کو ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹروں نے دیگر قیدیوں اور اسٹاف ممبران کے نمونے حاصل کرنا شروع کر دگئے ہیں۔ ادھر ڈی جی جیل خانہ جات نے بھی ایک مقامی انگریزی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک قیدی نے کئی دنوں قبل بخار کی شکایت کی جس کے بعد اسکو اسپتال منتقل کیا گیاجہاںاس کے نمونے لئے گئے اور جمعہ کو وہ کورنا کیلئے مثبت آیا ۔ انہوں نے کہا کہ قیدی علیحدہ کمرے میں تھا تاہم اس کے باوجود بھی تمام قیدیوں اور اسٹاف ممبران کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے ۔ جبکہ جیل میں سنٹائزیشن مہم بھی عمل میںلائی جائے گی ۔ ادھر سب جیل اننت ناگ میں قیدی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہاں نظر بند دیگر قیدیوںکے افراد خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے عزیز ا قارب کی سلامتی کو لیکر کافی فکر میںمبتلا ہو چکے ہیں ۔
Comments are closed.