سرینگر/11جولائی: کورنا وائرس کے کیسو ں میں اضافہ کے بیچ ضلع رقیاتی کمشنر بارہمولہ کی ہدایات پر سنیچروار کو پٹن کے کئی علاقوں میں سنٹائزیشن مہم عمل لائی گئی جس دوران دکانوں اور بازار میں چھڑکائو کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے حکمنامہ جاری کیا تھا جس میں انہوںنے دو دنوں کیلئے بازار بند رکھنے اور اس دوران چھڑکائو مہم کرنے کی ہدایات دی گئی ۔ سنیچروار کے روز ضلع مجسٹر یٹ بارہمولہ ڈاکٹر جی این یتو کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے تحت پٹن، سنگھ پورہ، حیدر بیگ، پلہالن اور دوسری مقامات پر بازاروں اور دکانوں میں دوائیوں کا چھڑکاؤ کیاگیا۔ سنگھ پورہ میں تحصیلدار سنگھ پورہ نثار احمد خود سینٹیشن ڈرائو کی نگرانی کررہے تھے۔ ادھر پٹن میں بھی میونسپل کمیٹی کے ایکزیکٹیو آفیسر اس مہم کی نگرانی کررہے تھے۔ دکانداروں نے دوائیوں کے چھڑکاؤکرانے پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ان تمام مقامات پر یہ مہم دو دنوں تک جاری رہے گی۔ تمام دکانیں اور دیگر تجارتی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ کورنا وائرس کے پازیٹو معاملات کے روک تھام کی غرض سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.