نوگام سیکٹر میںدراندازی کی کوشش فوج نے بنائی ناکام ، دو جنگجو جاں بحق
بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد ، کنٹرول لائن کے نزدیک جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری
سرینگر/11جولائی:فوج نے شمالی کشمیر کے کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کوناکام بناتے ہوئے دو جنگجو ئوں کا جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر کنٹرول لائن پر جنگلات کو فوج و فورسز کا وسیع محاصرہ جاری ہے ۔ دفاعی ترجمان نے دونوں جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجوئوں کے قبضے سے 2 اے کے47بندوقیں اور دیگر اسلحہ بر آمد کیا۔سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر نوگام سیکٹر میںمسلح جنگجوئوں کے ایک گروپ کی مشکوک نقل و حمل دیکھی جو اس پار داخل ہونے کی کوشش میں تھے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق سنیچروار کی صبح فوج و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا جس دوران وہاں اس پار کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے جنگجوئوں کو فو ج نے للکار اور واپس جانے کو کہا تاہم مسلح جنگجوئوں نے فوج کی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں دو مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کردیاتاہم مہلوک جنگجوئوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ۔ اس دوران فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔ دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوگام سیکٹر میں فوج دراندازی کی کوشش میں ایک گروپ کو دیکھا گیا جنہیں واپس جانے کو کہا گیا تھاہم انہوں نے نہیں مانا جس دوران فوج اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی ہوئی اور جوابی کارورائی میں دوجنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ادھر دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج کو خدشہ ہے کہ مارے گئے جنگجوئوں کے ساتھی جنگلات میں کہیں چھپے ہیں جس کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ آپریشن میں ڈرون اور کھوجی کتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.