ملک کی سالمیت اور علاقائی کلیت کوبنائے رکھنے کیلئے بھارت پرعزم/ خارجہ ترجمان

سرحدوں پر امن بنائے رکھنے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کو ضرورت

سرینگر/10جولائی: لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین کشیدگی کے بیچ بھارت نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ سرحدوں پر امن بنائے رکھنے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کو ضرورت ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزارت خارجہ کے ترجمان انوارگ کشیپ نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سالمیت اور علاقائی کلیت پر کوبنائے رکھنے کیلئے بھارت پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرحدوں پر امن بنائے رکھنے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کو ضروری سمجھتا ہے۔آن لائن بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کااحترام کیاجانا چاہیے اوریہ سرحدی علاقوں میں امن امان بنائے رکھنے کیلئے لازمی ہے۔ترجمان نے کہا قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی کودوٹوک الفاظ میں حقیقی کنٹرل لائن اور گلوان وادی میں پیش آئے حالیہ واقعات پر بھارت کی پوزیشن سے آگاہ کیا۔ سرحدی بات چیت کیلئے دونوں ملکوں کے خصوصی نمائندوں ڈول اور وانگ لی کے درمیان ٹیلی فون پر دوگھنٹے کی بات چیت کے بعددونوں ملکوں نے مشرقی لداخ میں تنازعہ کے مقامات سے فوجوں کو پیچھے ہٹایا۔ سری واستو نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر نے اس بات پرزوردیا کہ بھارت کی فوج نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رویہ کااظہار کیالیکن اس کے ساتھ ساتھ ہماری فوج ملک کی سالمیت اور کلیت کو بنائے رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔اس دورا ن واقف کار حلقوں کے مطابق دونوں ملک آج پھر سرحدی تنازعے پر آن لائن میٹنگ کریں گے۔بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کے گلوان وادی سے متعلق حالیہ دعوے بے بنیاد اور بڑھا چڑھا کر پیش کئے گئے ہیں اور حقیقی کنٹرول لائن کاسختی سے احترام کیا جاناچاہیے کیوں کہ یہ سرحدی علاقوں میں امن امان بنائے رکھنے کی بنیاد ہے.۔انہوںنے کہا کہ ہمارا یہ یقین ہے کہ سرحدی علاقوں میں امن امان بنائے رکھنے کیلئے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کیا جانا چاہیے اور اس کے ساتھ ہی ہم ملک کی سالمیت اور علاقائی کلیت کو بنائے رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔

Comments are closed.