اوڑی میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے خاتون از جان، 3 زخمی
سری نگر، 9 مئی
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں دوران شب سرحد پار سے بھاری گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ اوڑی کے راجا وار علاقے میں پاکستانی فوج کی طرف سے کی جانے والے گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
مہلوک خاتون کی شناخت نرگس بشیر کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے بارہمولہ، کپوارہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو ہونے والے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور سرحدوں پرگولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔
Comments are closed.