کورنا کے پیش نظرامرناتھ گھپا تک عقیدت مندوں اور عام لوگوں کی رسائی پرروک

عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر ، انٹر نیٹ اور ٹی وی پر براہ راست درشن چلانے کی تجویز پیش

سرینگر/10جولائی/سی این آئی// ملک بھر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ امسال عام لوگوں اور عقیدت مندوں کی امرناتھ گھپا تک رسائی دینے پر پابندی کیلئے عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جبکہ اس عرضی میں درخواست گزاروں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی ویڑن کے ذریعہ براہ راست درشن نشر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق امرناتھ بارفانی لنگر تنظیم نے عدالت عظمیٰ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جہاں مرکز اور مختلف ریاستوں کی سرکاریں کورنا وائرس کی وباء سے مقابلہ کررہی ہیں ۔ اس کے پیش نظر امسال امرناتھ یاترا کیلئے عقیدت مندوں اور عام لوگوں پر پابندی عائد کی جائے جبکہ درخواست گزاروں نے شرین بورڈ کو براہ راست درشن کرانے کی تجویز دی ہے۔جس سے کروڑوں عقیدت مندمستفید ہو نگے ۔ عرضی میںیہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ براہ راست نشر کرانے سے گھروں میں بیٹھ کر ہی عقیدت مند پوجا ، خصوصی عبادت اور دیگر رسومات انجام دیں سکتے ہیں ۔ عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ ہر سال ہر سال قریب 3 لاکھ عقیدت مند ہمالیائی گھپا میں جاکردرشن کرتے تھے تاہم امسال اس کیا جازت دی گئی تو کورنا وائرس مزید پھیل سکتا ہے ۔ عرضی میںیہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ امرناتھ بورڈ نے سالانہ یاترا شروع کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ، پھر بھی چند بھنڈارا تنظیموں کو 28 جون تک پنڈال تک پہنچنے کو کہا گیا تھا اور 3 جولائی سے 3 اگست تک کام کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس اقدام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سالانہ یاترا کے لئے اجازت دینے کے لئے کچھ منصوبے ہوسکتے ہیں ، لہذا درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تاکہ عام لوگوں / عقیدت مندوں تک رسائی پر پابندی لگائی جاسکے۔

Comments are closed.