وادی میں چالیس روزہ ’’ووہرات‘‘وسط میں داخل؛سورج کی تپش سے شہر سرینگر کی سڑکیں اُگل رہی ہے آگ
سرینگر/10جولائی: وادی میں ’’ووہرات‘‘شدید گرمی کا زور بدستور جاری ہے اورسورج کی تپش سے سڑکوں سے گرمی کا بخار اُٹھ رہا ہے جس کے باعث گرمی کی لو زیادہ محسوس ہورہی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اہلیان وادی کو اگلے چند دنوں تک مزید گرمی برداشت کرنی پڑے گی اور اگلے چند دنوں تک لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں 40دنوں پر مشتمل ’’ووہرات‘‘وسط میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جو لوگوں کیلئے باعث پریشان بن گیا ہے ۔ سورج کی تپش کی وجہ سے شہر سرینگر کی سڑکوں سے گرم بخارات نکل رہے ہیں جو ’’لو‘‘میں اضافے کا باعث بن جاتے ہیں اور ہوائیں بھی گرم محسوس ہورہی ہے ۔ وادی میں موسم گرماء میں مذکورہ چالیس روز ہی زیادہ گرم ہوتے ہیں جس کے بعد ماہ اگست شروع ہونے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میںمتواتر کمی ہوتی رہتی ہے اور ماہ ستمبر و اکتوبر تک موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے ۔ ادھر آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت17.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے چند دنوں تک وادی میں درجہ حرارت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اہلیان وادی کو اگلے چند دنوں تک شدید گرمی برداشت کرنی ہوگی ۔
Comments are closed.