سرینگر/10جولائی: جموں میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں شاپنگ کمپلیکس مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کروڑوں کی املاک تباہ ہوکے رہ گئی جبکہ فائرسروس عملہ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بخشی نگر جموں میں واقع وشال میگا مارٹ شاپنگ کمپلیکس سے جمعہ کی صبح اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک رُخ اختیار کرتے ہوئے پورے مالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آگ کی لپٹیں دور دور تک دکھائی دے رہیں تھی جبکہ آس پاس تمام عمارتوں کو بھی آگ سے خطرہ پیدا ہوا تھا تاہم محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی ، پولیس اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاپنگ مال میں موجود اکثر دکانات خاکستر ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔ دریں اثناء بخشی نگر پولیس سٹیشن سے وابستہ ذرائع نے آگ کے واردات کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے البتہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.