سرینگر/10جولائی: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ صحافتی حلقوں میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب گزشتہ ایک ہفتے سے وادی کشمیر میں تین صحافی بھی وبائی بیماری میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین صحافی کورنا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں ۔ ایک انگریزی خبررساں ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو جنرنلسٹ کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ دامے کو بھی مریض ہے ۔ جبکہ مذکورہ ویڈیو جنر نلسٹ کا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی انہیں انتظامی کورنٹائن میں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ اسی طرح سے شمالی کشمیر کے مزید دو صحافیوں جن میں سے ایک کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مقامی روزنامہ سے وابستہ ہے کے بھی کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور انہیںبھی انتظامی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتے کے دوران کئی صحافی کورنا میں مبتلا پائے گئے ۔ ادھر تین صحافیوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.