لوگ احتیاطی تدابیراگراختیار نہ کریں گے تو حالات مزید کشیدہ ہوں گے :ڈاک
کووڈ19سے بچائو کی تدابیر پر عمل نہ کرنا وادی میں نئے کیسوں اور اموات میں وجہ
سرینگر/07جولائی: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے متاثرین میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جبکہ اموات بھی ناقابل یقین تک ہورہی ہے تاہم اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ وائرس سے بچنے کیلئے اپنائی جارہی تبدابیر کو لوگوں نے اب چھوڑ دیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی کشمیر میں کورورناوائرس کی وجہ سے ہورہی اموات اگرچہ قابل تشویش ہے لیکن اس کیلئے لوگ خود بھی ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ اور سرکار کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائنوں پر عمل نہ کرنے سے وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے اموات بھی ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگ اب ہیلتھ کی گائڈ لائنوں کو پوری طرح سے نظر انداز کررہے ہیں ۔ لوگ اب ماسک کا استعمال نہیں کررہے ہیں ۔ سڑکوں پر ٹریفک کا ہجم اور بازاروں میں لوگوں کی بھاری بھیڑ ہوتی ہے سماجی دوری کا کوئی پاس ولحاظ نہیں ہے ۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ لوگ اب پبلک مقامات اور سیاحتی مقامات کو سیر پر جاتے ہیں جہاںپر نہ تو سوشل دوری ہوتی ہے اور ناہی ماسک کا استعمال کیا جاتا ہے اور ناہی ہاتھوںکو سینی ٹائز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اب گھروں میں بیٹھ کر تنگ آچکے ہیں اور معمول کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تاہم لوگوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اگر لوگ احتیاطی تبدابیر پر عمل نہیں کریں گے تو یہ وائرس خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس جان لیوا وائرس سے بچائو کیلئے فی الحال کوئی ویکسین نہیں ہے اور صرف اور صرف احتیاط ہی ہمیں اس وائرس سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔ڈاک صدر نے کہا کہ وادی کشمیر کے لوگ انفکشن کیلئے بہت ہی کمزور ہے اس کے باوجود بھی لوگوں نے احتیاطی تبدابیر کوچھوڑدیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے وقت میں مزید افراد اس وائرس میں مبتلاء ہوں گے اور اموات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ہم ایک نازک مرحلے سے گزررہے ہیں اور ہر ماہ صورتحال بدترین بنتی جارہی ہے اور آنے والے کچھ ماہ اور زیادہ نازک ثابت ہوسکتے ہیں جس میں اور زیادہ لوگ اس وائرس میں مبتلاء ہوں گے اور زیادہ لوگوں کی موت ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متکبرانہ رویہ چھوڑکر صرف اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے احتیاطی تبدابیر اختیارکرلینی چاہئے اور اگر لوگ احتیاط نہیں برتیں گے تو حالات مزید کشیدہ ہوںگے جس میں ہم مالی خسارہ سے بھی دوچار ہوں گے اور جانی نقصان بھی اُٹھانا پڑے گا۔
Comments are closed.