"فوج جنگجوئوں کو ہلاک کرنا نہیں چاہتے” ، خود سپردگی کا بھر پور موقعہ دیا جاتا ہے / بی ایس راجو
جنگجو فورسز پر حملہ کرنے کیلئے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کا انتخاب کرتے ہیں
سرینگر/07جولائی: فوج جنگجوئوں کو ہلاک کرنا نہیں چاہتے ہیں کی بات کرتے ہوئے 15 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ جھڑپوں کے دوران جنگجوئوںکو خود سپردگی کا بھر پور موقعہ دیا جاتا ہے ۔ بجبہاڑہ میں کمسن بچے اور سوپور میںمعمر شہری کی ہلاکت کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگجو فورسز پر حملوں کیلئے بھیڑ بھاڑ الے علاقوں کو منتخب کرتے ہیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق فوج کے 15کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے منگل کو کہا کہ فوج عسکریت پسندوں کو ہلاک نہیں کرنا چاہتی ہیں اور ہر عسکریت پسند کو ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا جاتا ہے۔چنار کور کے ٹویٹر ہنڈل پر اپ لوڈ کردہ ایک مختصر ویڈیو میں لیفٹنٹ جنرل راجو نے بجبہاڑہ اور سوپور میں کمسن بچے اور معمر شہری کی ہلاکت کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بوکھلاہٹ کے شکار میں اب جنگجو ئوں فوج و فورسز پر حملہ کرتے ہیں جبکہ جنگجو بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کا انتخاب کرکے فوج و فورسز اہلکاروں پر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجبہاڑہ سوپور حملے اس کا بین ثبوت ہے تاہم ان حملوں میں سی آر پی ایف کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ۔ نہوں نے کہا کہ سوپور میں عسکریت پسندوں نے ایک مسجد استعمال کی تھی جو ایک نیا واقعہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ابتدائی میں سی آر پی ایف پر فائرنگ کی گئی جبکہ بعد میں جنگجوئوںنے فرار ہونے کی کوشش میں 50رونڈوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں شہری ہلاکت بھی پیش آئی ۔ جی او سی راجو نے کہا کہ ہم جنگجوئوںکو ہلاک نہیں کرنا چاہتے۔ ہم انہیں ہتھیار ڈالنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔تاہم جب وہ راضی نہیںہوتے ہیں تو جوابی کارورائی کرنی پڑتی ہے ۔
Comments are closed.