سرینگر/07جولائی: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے مسلم آباد علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب لاپتہ ہونے کے دوسرے رورچھ سالہ بچے کی لاش نالہ مدو متی سے بر آمد ہوئی۔ادھر پلوامہ کے ایک لاپتہ ڈرائیور کی لاش منگل کو پانپور میں دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔سی این آئی کے مطابق مسلم آباد بانڈی پورہ علاقے میں کل اس وقت سنسنی پھیل گئی تھی جب چھ سالہ بچہ گھر سے نکالنے کے بعد پراسر ار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں منگل کی صبح علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب لاپتہ معصوم بچے کی لاش کو نالہ مدو متی سے آج صبح 5بجے ضلع پولیس لائینز کے نزدیک بر آمد کیا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جاںبحق بچے کی شناخت انیس رفیق ولد محمد رفیق لون ساکن سملر، بانڈی پورہ کے طور کی گئی ہے۔حکام کے مطابق بچے کی موت بظاہرپانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے ہوئی ہے مگر مزید تحقیقات کیلئے کیس درج کرلیا گیا ۔ ادھر جنوبی ضلع پلوامہ کے ایک لاپتہ ڈرائیور کی لاش منگل کو پانپور میں دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران پتل باغ پانپور میں کچھ لوگوں کی نظروں میں ایک لاش آگئی اور انہوں نے اس سلسلے میں پولیس کو مطلع کیا۔بعد میں لاش کی شناخت 37سالہ مظفر احمد راتھر ولد غلام نبی ساکن مونگہ ہامہ پلوامہ کے طور کی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور راتھر گذشتہ تین روز سے لاپتہ تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.