سرینگر/07جولائی: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ناکہ کے دوران پولیس نے جنگجوئوںکے ساتھ بطور اپر گراونڈ کام کرنے والے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سوموار کی شب دوران ناکہ شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی جس کے قبضے سے پولیس نے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع کے بعد پولیس نے ناکہ کے دوران مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.