کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، وادی میں مزید تین مہلک بیماری سے خواتین جاں بحق

جموںکشمیر میں اموات کی تعداد 143پہنچ گئی ، اموات میں اضافہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر

سرینگر/07جولائی: وبائی بیماری کورنا وائرس سے اموات کا نہ تھمنے والے سلسلے کے بیچ وادی کشمیر میں مزید تین اموات کے ساتھ ہی جموںکشمیر میںمرنے والوں کی تعداد 143تک پہنچ گیا ۔ادھر جموںکشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات میں اضافہ اور کیسوں کی بڑھتی تعداد کے باعث لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔منگل کو وادی کشمیر میں کورنا وائرس نے مزید 3مریضوں کی جان لی ۔جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 143تک پہنچ گئی ۔منگل کی صبح پہلے مرنے والی شمالی کشمیر کے بارہمولہ کی ایک60سالہ خاتون، جو کورونا میں مبتلاء تھی، سی ڈی اسپتال سرینگر میں چل بسی ۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ کنزر کی مذکورہ خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسے امراض میں مبتلاء تھی جس کے دوران اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔وہ3جولائی سے زیر علاج تھی اور منگل کی صبح انتقال کرگئی ۔اسی طرح سے ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں کھریو پانپور سے تعلق رکھنے والی 78سالہ خاتون بھی لقمہ اجل بن گئی ۔ ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتظمین کے مطابق مذکورہ خاتون کا ٹیسٹ مثبت آنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جبکہ ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں ہی نور باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والی 65سالہ خاتون بھی کورنا میں مبتلا ہونے کے بعد جاںبحق ہو گئی ۔ اسپتال کے میڈیکل سپر انڈٹنڈنٹ نے خاتون کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ خاتون کی موت کے بعد اسکا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ وادی کشمیر میں منگل کو مزید تین ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموںکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 143تک پہنچ گئی ہے ۔ جن میںوادی میں سب سے زیادہ یعنی34ہلاکتیں سرینگر ضلع میں رونما ہوئیں۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

Comments are closed.