سرینگر/02جولائی/سی این آئی// ہند چین کشیدگی کے بیچ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ ایل او سی اور گلگت میں فوج کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ سی این آئی مانیٹربنگ کے مطابق ترجمان پاکستانی فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، کوئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جو بھی باتیں پھیلائی جا رہی ہے ان میں کسی بھی قسم کی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کچھ ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.