شمالی کشمیر کے سوپور میں ہوئی عام شہری ہلاکت پر اقوام متحدہ کو دکھ جرم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے/ سٹیفن ڈوجیریک
سرینگر/02جولائی: قوام متحدہ کے سربراہ نے شمالی کشمیر کے سوپور میں ہوئی عام شہری ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کو سزا ملنی چاہیے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیریک نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ کشمیر کے سوپور علاقے میں میں بدھ کے روز ہونے والی شہری ہلاکت سے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گوتریس کو کافی دکھ پہنچا ہے اور جو افراد بھی اس جرم میں ملوث ہیں، ان کوسخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔اقوام متحدہ اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں رشتہ داروں، عوام کی جانب سے مظاہرے ہونا عام بات ہے اور انتظامیہ کو بھی ان مظاہروں پر پابندی نہیں لگانی چاہیے۔خیال رہے کہ بدھ کے روز شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملے میں سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک معمر شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا کمسن نواسہ معجزاتی طور پر بچ گیا جس کی تصویر بعد میں سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی۔ (سی این آئی)
Comments are closed.