ملہ سرینگر میں شبانہ معرکہ ، جنگجو اور فورسز اہلکارازجاں ، علاقے کا محاصرہ ختم
جھڑپ میں جاں بحق جنگجو اننت ناگ کے بجبہاڑہ حملے میں ملوث تھا / پولیس
زونی مر سرینگر میں گرینیڈ بر آمد ، بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد میںناکا رہ بنایا
سرینگر/03جولائی/سی این آئی// سرینگر کے ملہ باغ حضرت بل علاقے میں شبانہ جھڑ پ میں جنگجو اور سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت کے بعد جمعہ کی صبح علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جھڑپ میں جاں بحق جنگجو کچھ روز قبل اننت ناگ کے بجبہاڑہ حملے میں ملوث تھا جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوئے تھے۔ادھر سرینگر کے زونی مر علاقے میں پولیس نے صبح ایک زندہ گرینیڈ بر آمد کیا جس کے بعد اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے ملہ باغ زاکورہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے سرینگر کے ملہ باغ حبک علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب جنگجوئوںنے فرار ہونے کی کوشش میںاندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد طرفین تصادم شروع ہوااور ابتدائی گولی باری کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے فوج کے اسپتال داخل کر ایا گیا تاہم وہاں اہلکار زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولی باری کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔ جبکہ علاقے میں خاموشی چھا جانے کے بعد فوج و فورسز نے تلاشی آپریشن عمل میںلایا جو جمعہ کی اعلیٰ صبح تک جاری تھا تاہم صبح تک تلاشی کارورائی کے دوران کہیں سے بھی جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیںہوا ۔ جس کے بعد جمعہ کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن ختم ہوا ۔ پولیس کے آئی جی پی وجے کمار نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں پولیس کو انتہائی مطلوب جنگجو زاہد داس ہلاک ہو گیا جو بجبہاڑہ حملے میں ملوث تھا- اس حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق ہواتھا-انہوں نے کہا کہ زاہد داس اننت ناگ ضلع کے واگہامہ گاں کا رہنے والا تھا اور پولیس کے مطابق وہ ایک سال سے عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں شامل تھا۔جبکہ جھڑپ میں سی آر پی ایف کی 118 بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل کلدیپ کمار اورا بھی ہلاک ہواجس کا تعلق ریاست جھارکھنڈ کے صاحب گنج سے تھا۔ادھر سرینگر کے زونی مر پوزل پورہ میں جمعہ کی صبح گرینیڈ بر آمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں گزشتہ ماہ جہاں جھڑپ ہوئی تھی اسی جگہ مکان کے پیچھے گرینیڈ دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اس کو وہاں سے اٹھا لیا گیا ۔
Comments are closed.