بڈگام میں نامعلوم افراد نے جی سی بی کو لگادی آگ؛پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیا کیس درج

سرینگر/02جولائی: بڈگام میں نامعلوم افراد نے ایک جے سی بی کو آگ لگاکر خاکستر کردیا جس کے بعد پولیس نے اس ضمن میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف کیس درج کرکے چھان بین شروع کی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پالر نامی گاؤں میں گزشتہ شب رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے ایک جے سی بی LNT-1-10کو آگ لگائی۔ جے سی بی کے مالک گلزار احمد بٹ ساکن پلر نے اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانہ میں تحریری شکایت درج کروالی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں چھان بین شروع کردی ہے۔یاد رہے اسی طرح کے ایک واقع میں گزشتہ روزجنوبی کشمیر کے مٹن علاقے میں نامعلوم افراد نے میوہ باغات سے درجنوں میوہ درختوں میں آگ لگادی۔

Comments are closed.