سرینگر/02جولائی: گزشتہ سال دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر میں امن قائم ہوا کی بات کرتے ہوئے امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت نتی آننند رائے نے کہا ہے کہ فورسز اہلکاروں پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے اور جموں کشمیر سے جلد ہی عسکریت کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بہار میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نتی آننند رائے نے کہا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ سال ماہ اگست میں دفعہ 370ہٹاکر مودی سرکار نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرکے مرکزی زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنے کے بعد جموں کشمیر میں امن قائم ہو گیا۔ اسی دوران انہوں نے فورسز اہلکاروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی کارورائیوں کو برادشت نہیں کیا جا سکتا ہے اور فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جلد ہی عسکریت کا مکمل صفا یا کیا جائے گاا اور جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو عسکریت سے پاک بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران جموں کشمیر میں 130سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا اور جب تک امیت شاہ وزیر داخلہ ہے ایک بھی عسکریت پسند کو چھوڈ نہیں دیا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.