کرناہ میں موٹر سائکل سوار حادثے میں لقمہ اجل؛اوڑی میں نوجوان کو اپنے گھر میں مردہ پایا گیا ، پولیس محو تفتیش

سرینگر/29جون : کپوارہ میں ایک شخص کی سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی ہے جبکہ شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں ایک نوجوان کی نعش پُراسرار طور پر برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں سوموار کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک 30سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے ۔ چترکوٹ کرناہ کپوارہ میں سکھ وندر سنگھ اپنی موٹر سائکل پر سوار تھا جس دوران اس کو حادثہ پیش آیا۔ مذکورہ شخص کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ دریں اثناء شمالی کشمیر کے ہی اوڑی قصبہ میں 23سالہ نوجوان کی نعش پُراسرار طور پر برآمد کرلی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ظہیر احمد ساکنہ دھنی اوڑی اپنے گھر میں پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا جس کے بعد پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ۔

Comments are closed.