ضلع گاندر بل میں سٹون کریشروں ، کی بھر ما؛ماحولیات کو شدید نقصان ، متعلقہ حکام کی خاموشی پر لوگوںنے کیا حیرت کااظہار

سرینگر/29جون : ضلع گاندربل میںغیر قانونی طریقے سے درجنوں سٹون کریشر چلائے جارہے ہیں جو کئی جگہوں پر آبادیکے نزدیک چلائے جارہے ہیں جس کے نتیجے میںایک تو ماحولیات کو نقصا ن ہورہی ہے وہیں پر کریشروں سے اُٹھنے والی گردوغبار سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع اننت میں درجنوں سٹون کریشر چلائے جارہے ہیں جو غیر قانونی طریقے سے چل رہے ہیں ۔ستون کریشر چلانے کیلئے نہ تو محکمہ پولیشن کنٹرول بورڈ، میونسپلٹی سے (این او سی )منظوری نامہ حاصل کیا گیا ہے ۔گاندربل سے کنکنگ تک درجنوں سٹون کریشر بھی غیر قانونی طور پر چلائے جارہے ہیں جو بستیوں اور زرعی اراضی اور میوہ باغات کے آس پاس چلائے جارہے ہیں سٹون کریشروںسے اُٹھنے والی گرد و غبار سے میوہ باغات اور دھیان کی فصل کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے ۔ جبکہ آس پاس کی بستی بھی گرد وغبار کی وجہ سے مختلف بیماریوںمیں مبتلاء ہوچکے ہیں ۔اس ضمن میں لوگوں نے کہا کہ آبی اول اراضی پر اگرچہ تمام قسم کی تجارتی اور رہائشی سرگرمیوں پر پابندی ہے اور اس ضمن میں متعلقہ محکمہ جات سے اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہے تاہم یہاں چلائے جارہے سٹون کریشر غیر قانونی طور ہی چلائے جارہے ہیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران اور اہلکار ان سٹون کریشرمالکان سے موٹی موٹی رقومات حاصل کرکے انہیں سٹون کریشر اور چلانے کی چھوٹ دے رہے ہیں ۔جو ماحولات کیلئے بھی شدید خطرے کا باعث بن جاتے ہیں ۔ اس ضمن میں جب ڈسٹرکٹ منرل آفیسر محمد منظور سے بات کی گئی تو انہوںنے کہا کہ ضلع میں جو بھی غیر قانونی طریقے سے سٹون کریشر چلائے جارہے ہیں ان کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی ۔

Comments are closed.