کمسن لڑکی پھسل کر نالہ میں ڈوب گئی؛کرناہ میں کہرام ، والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی

سرینگر/29جون : شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کرناہ میں ایک چھوٹی بچی نالہ پار کرنے کے دوران پیر پھسل کر نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ قصبہ میں سوموار کے روز اُس وقت ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جب ایک چھوٹی بچی نالہ پار کرنے کے دوران پھسل کر نالہ میں ڈوب گئی ۔ زکیہ بانو دختر طارق احمد اوان ساکن گومال کرناہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی جہاں سے ایک نالہ بہہ تا ہے بچہ کا اچانک پیر پھسل گیا اور وہ نالہ میں جاگری ۔ اس واقع کے فورا بعد مقامی لوگوں نے اگرچہ بچی کو پانی سے باہر نکال کر فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں سے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس ذرائع نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا پیر پھسل گیا اور وہ نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دوماہ کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد افراد خاص کر بچے دریائوں میں ڈوب کر مرچکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر بچے دریائوں میں نہانے کے دوران غرقآب ہوچکے ہیں ۔

Comments are closed.